- الإعلانات -

قومی وطن پارٹی پھر سے کے پی کے حکومت میں شامل۔

اسلام آباد: کے پی کے حکومت اور قومی وطن پارٹی میں حکومت میں شمولیت کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے پر تحریکِ انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک جبکہ قومی وطن پارٹی کی طرف سے سکندر شیرپاؤ اور انیسہ زیب طاہر خیلی نے دستخط کیے۔ معاہدے کی روسے قومی وطن پارٹی کو 2 وزارتیں دی جائیں گی۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی وطن پارٹی کے وزرا3سے 4 روز میں حکومت میں شامل ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے قومی وطن پارٹی کے ایک وزیر کو کرپشن کے الزامات پروزارت سے ہٹائے جانے پر دونوں پارٹیوں میں اختلافات پیداہوئے تھے۔