- الإعلانات -

فیس بک کی ڈیڑھ ارب صارفین سے معذرت.

فیس بک نے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین سے معذرت کی ہے جنھیں گزشتہ شب ‘ کونفیگرریشن مسئلے’ کے باعث 40 منٹ تک سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یہ ستمبر کے دوران تیسرا جبکہ ایک ہفتے کے دوران دوسری بار تھا جب فیس بک عارضی طور پر بند ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا۔ویب سائٹ ڈاﺅن ہونے کے نتیجے میں فیس بک کے شیئرز کی مالیت میں بھی چار فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔فیس بک کے ایک ترجمان کے مطابق ‘ ہم صارفین کو مشکلات پیش آنے پر معذرت کرتے ہیں’۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسا ‘ کونفیگریشن مسائل’ کے باعث ہوا۔پاکستانی وقت کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب بارہ بجے کے بعد صارفین اپنے اکاﺅنٹس میں لاگ ان کی کوشش کرتے تو ان کا استقبال ایک ایرر میسج کرتا جس کی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔