- الإعلانات -

حریت رہنما شبیر شاہ 6 ماہ بعد رہا

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے حریت رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر شاہ کو رہا کردیا ہے ،  پارٹی ترجمان کہتے ہیں کہ شبیر شاہ کو رہائی کے بعد گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

Channel24-HD-Shabir-Shah

ذرائع کے مطابق کشمیری اخبار کے مطابق حریت رہنما شبیر شاہ کو قابض فورسز نے 13 جولائی کو حراست میں لیا تھا ،  انہیں آج دوپہر رہا کیا گیا ہے جبکہ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ شبیر شاہ 2011 کے بعد سے جیل میں قید یا پھر گھر میں نظر بند رہے ہیں  ، قابض فوج نے اس دوران انہیں جمعہ اور عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی ۔