- الإعلانات -

نریندر مودی کی اقوام متحدہ میں شرمناک حرکت۔

نیویارک : پاکستان کے روایتی حریف ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستانی ہم منصب سے تعصب اقوام متحدہ میں بھی سب کے سامنے آگیا پاکستانی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا تعصب پر مبنی یہ واقعہ نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اور بعد میں پیش آیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی سے خطاب کے دوران کئی مواقع پر دیگر ممالک کے سربراہان تالیاں بجائیں جبکہ تقریر کے بعد بھی ایسے ہی کیا گیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران اور بعد میں بھی نریندر مودی جلن میں خاموش رہے اور ایک بار بھی تالی یا ڈیسک تک نہیں بجائی ۔