- الإعلانات -

ایران میں موبائل گیم ’’کلیش آف کلینز‘‘ پر پابندی عائد

ایران میں حکام نے مشہور موبائل گیم ’کلیش آف کلینز‘ پر ملک میں محدود پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کا فیصلہ 27 دسمبر سے نافذ العمل کیا گیا ہے۔

ایک حکومتی کمیٹی کی جانب سے اس پابندی کا مطالبہ ماہر نفسیات کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اس گیم سے تشدد اور قبائلی تنازعات کو حوصلہ افزائی ملتی ہے۔

انٹرنیٹ سے متعلقہ کمیٹی نے تنبیہ کی ہے کہ اس موبائل ایپلیکشن کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں کی گھریلو زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس لیے اس گیم کو کھیلنے کے لیے عمر کی حد متعین کر دی جائے۔

واضح رہے کہ ایران میں اس سے قبل بھی مشہور گیموں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اگست میں پوکے مان گو پر پابندی عائد کی گئی۔