- الإعلانات -

اسپین: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 مراکشی گرفتار

اسپین کی پولیس نے2 مراکشی شہریوں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ۔

اسپین پولیس کے مطابق جب ایک کار کو سرحدی علاقے میں روکا گیاتو انہیں کار میں چھپائے گئے 3 افریقی افراد ملے، ان میں سے 2افراد کو سیٹ کے نیچے چھپایا گیا تھا جبکہ ایک خاتون کو سوٹ کیس میں چھپا کر اسپین اسمگل کیا جا رہا تھا۔

تارکین وطن کو اسمگل کرکے اسپین کے شمالی افریقی انکلیو سیوٹا پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی،ان افراد کا تعلق گنی اور گیبون سے بتایا جا رہا ہے۔

ان افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی کیونکہ انہیں کار میں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی، جنوبی افریقا کےہزاروں پناہ گزین یورپ میں داخل ہونے کی امید میں ہر سال مراکش کی سرحد پر موجود اسپین کے شمالی افریقی انکلیوز میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔