- الإعلانات -

برازیل، جیل میں منشیات فروش گروپوں میں جھگڑا، 60 افراد ہلاک

ریو : برازیل کی جیل میں دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں  ،  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Channel24-HD-brazil-prison

ذرائع کے مطابق برازیل کی ریاست امیزوناس کے سکیورٹی چیف سرجیو فونٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ سر قلم کرکے لاشیں جیل کی دیوار سے باہر پھینکی جا رہی ہیں۔

Channel24-HD-prison-riot

فونٹس کا کہنا ہے کہ زیادہ ہلاکتیں پی سی سی ڈرگ گینگ کی ہوئی ہیں ، جیل کے سیکرٹری پیڈرو فلورینشیو کے مطابق فسادات دونوں گروپوں کے پرانے جھگڑے کی وجہ سے پھیلے ہیں ۔