- الإعلانات -

راحیل شریف اسٹار بن کر عوام کے دلوں میں گھر کررہے ہیں. برطانوی جریدہ

واشنگٹن +اسلام آباد : برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اسٹار بن کر عوام کے دلوں میں گھر کررہے ہیں جنرل راحیل شریف پاک فوج کے وقار کو بحال کیا اسے نئی شان وشوکت سے نوازا ہے مشہور برطانوی جریدے اکنامسٹ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں جنرل راحیل شریف کے عہدہ سنبھالنے سے لیکر اب تک کے تمام اقدامات اور اس کے دوررس نتائج کا جائزہ لیا ہے رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی قدر ومنزلت پاکستانی عوام کی نظروں میں روز بروز بڑھتی جارہی ہے لاہور کے ضمنی انتخابات سے متعلق پوسٹرز ہوں یا ساحلی شہر کراچی کے بل بورڈز ہر جگہ جنرل راحیل شریف کی تصاویر اپنی چمک دمک کے ساتھ آویزاں ہیں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب پاکستانی اخبارات کے صفحہ اول پر ان کی تصویر شائع نہ ہوتی ہو ۔