- الإعلانات -

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد کم کرنے پر غور.

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام ریاستوں میں پاکستانیوں کی تعداد کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے امارات کی حکومت نے غیر ملکی اور پاکستانی کمپنیوں میں پاکستانیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 15فیصد کرنے پر کام کررہی ہے جس سے لاکھوں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے متاثر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں آن لائن کو متحدہ عرب امارات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے عرب حکمرانوں کے پاکستان میں شکار کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی سپریم کورٹ میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے عرب ممالک کے حکمرانوں کے بارے میں شہزادے ہوں گے تو اپنے گھر میں ہوں گے پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے جیسے ریمارکس دییئے تھے جس کا عرب ممالک خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور شاہی خاندان نے بہت برا منایا اور اس پر اپنے تحفظات کااظہار کیا پاکستان میں شکار کھیلنے پر پابندی لگنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی ریاستوں میں پاکستانیوں کی تعداد محدود کرنے پر غورشروع کردیا ہے ۔