- الإعلانات -

شام میں ترک فوج کی بمباری،32 باغی ہلاک

ترک فوج کے مطابق بمباری شام کےعلاقوں الباب اور بزاعہ میں کی گئی، بمباری میں داعش کے ایک سو چالیس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملوں میں داعش کی پناہ گاہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگز، بھاری تعداد میں اسلحہ بارود اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

شام کے قصبے الباب میں داعش کے خلاف ترک فوجوں کا آپریشن ایک سو چھتیس روز سے جاری ہے۔