- الإعلانات -

محبت سب سے خطرناک نشہ ہے۔ سائنسی تحقیق

برمنگھم :  مقبول عام گیتوں میں محبت کو جادو اور نشہ قرار دیا جاتا ہے اور اب ایک سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ محبت کے اثرات واقعی نشے کے اثرات جیسے ہوتے ہیں یہ تحقیق سماجی تعلقات کی ویب سائٹ نے کروائی اور اس کے چند اہم ترین نقاط کچھ یوں ہیں محبت میں گرفتار ہونے پر ہمارے جسم میں ڈویامین کا لیول بڑھ جاتا ہے اور کوکین جیسا نشہ استعمال کرنے سے بھی ایسے ہی اثرات ہوتے ہیں ڈویامین کی مقدار بڑھنے پر جسم میں خوشی سرور کے محسوسات پیدا ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ محبو ب کے بھی ایسے ہی عادی ہوجاتے ہیں جیسا کہ کوئی نشئی نشے کا عادی ہوجاتا ہے اگر عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ مرد اعتراف محبت میں دیر لگاتے ہیں لیکن تحقیق نے ثابت کیا کہ آئی لو یو کہنے میں اکثر مرد ہی پہل کرتے ہیں ۔