- الإعلانات -

دبئی کے عوام کی پرزور ڈیمانڈ پر عرفان صدیقی نے ٹی وی چینلز کے ریٹنگ سسٹم کو شفاف بنانے کی یقین دہانی کر ا دی

دبئی (بیورورپورٹ) وزیر اعظم کے معاون ِ خصوصی برائے قومی اُمور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس کی نشو و نما کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ دبئی میں نجی ٹیلی ویژن چینل (روز) کے بیورو آفس کا افتتاح کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کے ایک ایک لفظ کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی رضا مندی حاصل ہے۔ یہ ضابطہ اخلاق حکومت اور پی۔بی۔ اے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔دبئی کے عوام کی پرزور ڈیمانڈ پروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور ن عرفان صدیقی نے ٹی وی چینلز کے ریٹنگ سسٹم کو شفاف بنانے کی یقین دہانی کر ا دی۔ حکومت توقع رکھتی ہے کہ پی۔بی۔اے اسی جذبے سے اس پر عمل بھی کرے گی جس جذبے کے ساتھ یہ تیار کیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ دھشت گردی کے خاتمے، معیشت کی تعمیر اور قومی یکجہتی میں میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر اخبار نویسوں سے کفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے فیصلے کو خوش آمدید کہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں عمران خان کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے۔ کسی طرح کی دھاندلی یابے قاعدگی کی ذرہ برابر گنجائش بھی نہیں رہنی چاہیے لیکن خان صاحب سے اتنی ضمانت ضرور لی جانی چاہیے کہ وہ شکست کی صورت میں بھی انتخابی نتائج کھلے دل سے تسلیم کرلیں گے۔ توقع تھی کہ جوڈیشل کمشن کے واضح اور دو ٹوک فیصلے کے بعد تحریک انصاف جمہوری سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد دھاندلی کے الزامات ترک کر دے گی لیکن لگتا یہ ہے کہ اس کے پاس اور کوئی مصروفیت نہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ این ۔اے 154کے بارے میں سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر پی۔ٹی۔آئی کا ردّعمل اس کی عمومی روایت کے عین مطابق ہے۔