- الإعلانات -

جنوبی افریقہ میں روزانہ قتل ہونے والے افراد کی تعداد49ہے

جنوبی افریقہ میں مسلسل تیسرے برس بھی تشدد کے واقعات میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوبی افریقہ میں قتل کی وارداتوں میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یومیہ انچاس قتل ہورہے ہیں، محکمہ پولیس کے وزیر نے پارلیمان کو بتایا کہ جرائم کی شرح میں اضافے کی وجہ غربت اور معاشرتی ناہمواری کے علاوہ آتشیں اسلحے میں اضافہ بھی ہے۔ جنوبی افریقہ میں ڈاکوو¿ں، کاروں کی چوری اور جنسی حملوں میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے