- الإعلانات -

ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

تہران: ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی ہے۔ 

ir

ذرائع کے مطابق ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں پڑھائی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

Channel24-HD-funaral

ہاشمی رفسنجانی کو امام خمینی کے مزار کے قریب دفنایا جائے گا ، ہاشمی رفسنجانی اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ایران بھر میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔