- الإعلانات -

بھارتی بارڈر فورس کی پول کھولنے پر اہلکار کا تبادلہ

سری نگر : بھارتی فوجیوں کو کم اور غیر معیاری خوراک دینے کا سکینڈل منظر عام پر لانے والے بھارتی فوجی تیج بہادر یادیو کو سزا کے طور پلمبر بنادیا گیا ہے  اوربی ایس ایف کیمپ سے تبادلہ بھی ہیڈکوارٹرز کردیا گیا۔

Channel24-HD-Tejj

تفصیلات کے مطابق جوڑی سیکٹر میں تعینات فوجیوں کو خوراک نہ ملنے کے معاملے کی بھارتی فوجی کی ویڈیو فیس بک پر وائرل ہونے کے بعد فوج کی طرف سے خوراک کی صورتحال تو بہتر نہیں ہوئی تاہم تیج بہادر کا تبادلہ سرحد سے ہیڈکوارٹرز کردیا گیا۔

Channel24-HD-Lack-Food

تیج بہادر نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد میرے ساتھی فوجی بہت خوش ہیں  ،  افسران ناراض ہیں اور انہوں نے میرا تبادلہ کیمپ سے ہیڈکوارٹرز کردیا ہے۔

Channel24-HD-Chapati

بھارتی فوجی کا مزید کہنا ہے کہ سزا کے طور پر مجھ سے پلمبر کا کام کروایا جا رہاہے ، مجھے اپنی ملازمت کی فکر نہیں ، میری نوکری جانے سے بھارتی فوجیوں کو خوراک مل جائے تو اس بڑی خوشی کیا ہوگی۔

Channel24-HD-TEjj

فوجیوں کو خوراک ملے یا نہ ملے تاہم تیج بہادر کا کیمپ سے نئی دہلی ہیڈکوارٹرزتبادلہ ہوگیا ، اگرچہ گولیاں چلانے کے بجائے اسے نلکے ٹھیک کرنا پڑیں گے تاہم روٹی تو پوری ملے گی۔