- الإعلانات -

پیاسا تیندوا پانچ گھنٹے مشکل میں پھنسا رہا.

راجھستان : آپ نے بچپن میں پیاسے کوے کی کہانی تو ضرور سنی ہو گی جو پانی کے برتن میں کنکر ڈال کر اسے اوپر لاتا ہے اور اپنی پیاس بجھاتا ہے ۔اسی طرح کی ایک کوشش ہندوستان کی ریاست راجھستان میں بظاہر ایک پیاسے تیندوے نے بھی کی لیکن وہ پیاس بجھانے کے بجائے پانچ گھنٹے مشکل میں پھنسا رہا ۔راجھستان کے ایک گاؤں کے مقامی افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک تیندوا بظاہر پانی کی تلاش میں پیتل کے برتن میں منہ پھنسا بیٹھا۔پریشان اورخوف زدہ تیندوا اس حالت میں ادھر ادھر پھرنے لگا اور دیہاتیوں نے اس کی ویڈیوز اور تصاویر بنانا شروع کر دیں۔اس دوران محکمہ جنگلی حیات کا عملہ آیا اور مشکل میں پھنسے تیندوے کو بے ہوشی کا انجیکشن لگانے کے بعد آری سے برتن کاٹ کر اسے مشکل سے نکالا۔محکمہ جنگلی حیات کے حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان میں تیندوں کی تعداد بارہ سے چودہ ہزارہے۔