- الإعلانات -

فرنس آئل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی، بجلی صارفین پر 5 ارب ماہانہ بوجھ پڑے گا

اسلام آباد: حکومت نے فرنس آئل پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردی ہے جس کے باعث ملک بھر کے بجلی صارفین پر 5 ارب روپے ماہانہ بوجھ پڑے گا.نوٹیفکیشن  کے مطابق وزارت خزانہ کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فرنس آئل پر جی ایس ٹی 3 فیصد بڑھا دیا ہے.نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے فرنس آئل کی درآمد اور سیل پر جی ایس ٹی کی شرح 20 فیصد لاگو ہوگی۔عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت میں مسلسل کمی سے ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا تھا، یہی وجہ ہے کہ وزیر خزانہ نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کی ہدایت جاری کی.واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل سستا ہونے کے باعث بجلی صارفین کو گذشتہ چند ماہ سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مَد میں ریلیف مل رہا تھا، تاہم فرنس آئل پر جی ایس ٹی میں اضافے سے بجلی صارفین پر بوجھ بڑھے گا.حکومت فرنس آئل کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 50 فیصد، پٹرول پر 26 فیصد، ہائی آکٹین پر 24 فیصد، مٹی کے تیل پر 30 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 29.5 فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی ہے جبکہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بجٹ دستاویز میں جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد ہے۔