- الإعلانات -

وزیراعظم کےخلاف ایک شہری نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا.

لاہور : وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں انگریزی میں تقریر کرنے پر ایک شہری نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہری نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ اس نے وزیراعظم کا خطاب سننے کیلئے خاص طور پر اپنی دکان 2 گھنٹے قبل بند کردی جس سے اس کا پانچ سو روپے کا نقصان ہوا۔ تاہم اس کی امید کے برعکس وزیراعظم نے اپنی تقریر انگریزی زبان میں کی جو اسے بالکل سمجھ نہیں آئی۔ شہری کا کہنا ہے کہ حالانکہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم بھی دیا گیا تھا کہ تمام سرکاری معاملات میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے تاہم پھر بھی وزیراعظم نے انگریزی میں تقریر کی جبکہ کئی ممالک کے سربراہان نے اپنی قومی زبان میں تقریر کی تھی۔ شہری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قومی زبان میں تقریر نہ کرنے کے باعث انہیں جو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اس عمل سے انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی جو خلاف ورزی کی ہے اس پر وہ اب سپریم کورٹ جائیں گے۔