- الإعلانات -

شارجہ 32منزلہ رہائشی ٹاور میں آگ لگنے سے 250 گھر جل گئے۔

شارجہ : شارجہ کے کنگ فیصل روڈ پر واقع 32 منزلہ النصر ٹاور کی رہائشی 24 منزلوں میں آگ لگنے سے 250 گھر جل گئے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ پہلی منزل میں واقع ایک گھر میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام رہائشی منزلوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس سے سیکڑوں افراد بے گھر ہوئے جبکہ پارکنگ ایریا میں کھڑی 4 گاڑیاں بھی جل گئیں۔آگ کے نتیجے میں عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لئے بروقت زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کیا گیا تاہم اس کے باوجود تقریباً 40 افراد آگ سے متاثر ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔