- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر ،برفانی تودہ گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے گوریز میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔

گوریز میں بی ایس ایف کے کیمپ پر گزشتہ شام برفانی تودہ گرا جس کے بعد فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برف تلے دبے 7فوجی اہلکاروں کونکال لیا گیا، جبکہ 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے، گزشتہ روز گوریز میں گشت کرنے والے فوجی اہلکاروں پر بھی برفانی تودہ گرا تھا۔