- الإعلانات -

پاکستان اور جمہوریہ کوریا نے ترقیاتی منصوبوں پر دستخط کر دیئے۔

اسلام آباد : پاکستان اور جمہوریہ کوریا نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے فریم ورک ارینجمنٹ پر دستخط کر دیئے۔ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی اور کوریا کے سفیر ڈاکٹر سانگ جانگ ہوان نے فریم ورک پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس فریم ورک کے تحت ہائیڈرو پاور، روڈ انفراسٹرکچر، بجلی کے تقسیم کار نظام میں بہتری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے میں کوریا کی معاونت سے مختلف منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کوریا کی جانب سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر کوریا کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے تمام ممکنہ تعاون فراہم کریگا۔