- الإعلانات -

صحافیوں کے سوالات،ترجمان وائٹ ہاؤس الجھ پڑے

پریس کانفرنس کے دوران جب رپورٹرز نے صورتحال سے متعلق سوالات کیے توترجمان وائٹ ہاؤس چراغ پا ہوگئے ۔ شان اسپائسر نے صورتحال کی ذمہ داری صحافیوں پر ڈال دی ۔

نیوز کانفرنس میں شون اسپائسر نے کہاکہ مسلمانوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی،صرف جانچ پڑتال سخت کی ہے تاکہ امریکیوں کی جانیں محفوظ بنائی جا سکیں ،اتنی چھوٹی اور سادہ سی بات ہے ۔کہا لفظ’’پابندی ‘‘غیر مناسب ہے ۔

جب انہیں بتایا گیا کہ یہ لفظ تو پیر کو ٹرمپ نے بھی استعمال کیا تھاتو انہوں نے وضا حت کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ میڈیا اسے بار بار دہرا رہاہے تو ٹرمپ نے بھی استعمال کر لیا۔