- الإعلانات -

امام نے بیٹے کی شادی ہندو لڑکی سے کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی.

دہلی : دہلی کی جامع مسجد کے امام نے اپنے بیٹے کی شادی ہندو لڑکی سے کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد دہلی کے امام سید احمد بخاری کا اپنے بیٹے شابان احمد بخاری کی شادی ایک ہندو لڑکی سے کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب اس حوالے سے سید احمد بخاری سے وضاحت دی گئی ہے کہ ایک ہندو لڑکی سے ان کے بیٹے کی شادی کی اطلاعات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کے بیٹے کی شادی غازی آباد کی ایک مسلمان لڑکی سے اس سال نومبر کے ماہ میں ہوگی۔ اس حوالے سے پھیلائی گئی جھوٹی افواہیں ایک سیاسی رہنما کی ان کیخلاف اترپردیش کے پنچائتی انتخابات سے قبل ایک سازش ہے۔