- الإعلانات -

امریکا نے 7 ملکوں کےخلاف سفری پابندی معطل کردی

امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکالگا ہے، امریکی عدالت کے حکم کے بعد امریکی حکومت نے سات ملکوں کےخلاف سفری پابندی معطل کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد سفری پابندیاں معطل کی گئیں،جبکہ 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے ویزوں کی منسوخی واپس لے لی گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد 60 ہزارافراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے،اگران لوگوں کے ویزوں کی تاریخ باقی ہو تو وہ اب امریکا آسکتے ہیں۔

اس فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ججوں کو بھی نہ چھوڑا، امریکی صدر نے کہا ہے کہ صدارتی حکم کا نفاذ روکنے والے نام نہاد جج کا فیصلہ قانون کی عملداری ختم کردے گا،عدالتی فیصلہ مضحکہ خیز ہے اسے منسوخ کردیا جائے گا۔