- الإعلانات -

گوگل کا آخری دن.

آپ کا ہمارا اور سب کا جانا پہچانا گوگل ہمیشہ کیلئے تبدیل ہورہا ہے دنیائے انٹرنیٹ کی اس عظیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے حصص یعنی شیئرز گوگل انکار پوریٹڈ سے الفابیٹ کی جانب منتقل کرریا ہے اور یوں ایک بڑی ہولڈنگ کمپنی کے طور پر نئے دور کا باضابطہ آغاز کرے گا گوگل نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ اس نے الفابیٹ نامی ایک نیا ادارہ تشکیل دیا ہے جسمیں گوگل محض ایک حصہ ہوگا ابتداءمیں تو اسے ایک مذاق سمجھا گیا لیکن اب یہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے الفابیٹ نامی ادارے کی چھتری تلے کام کرنے والے متعدد آزاد اداروں میں سب سے بڑا تو گوگل ہی ہوگا لیکن اس کے علاوہ سمارٹ فون ڈیوائسز بنانے والا نیسٹ گوگل ایکس گوگل وینچرز گوگل کیپٹن کالیکو لائف سائنز اور سائیڈ واک لیبز بھی اس کا حصہ ہونگ.