- الإعلانات -

مارک زکربرگ کی خواہش پوری نہ ہو سکی

واشگنٹن:وائٹ ہاو¿س میں چینی صدر، ان کی اہلیہ اور بہت سی شخصیات کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ڈنر کے دوران مارک زکر برگ نے چینی صدر سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ اس کی جلد ہی پیدا ہونے والی بیٹی کے لیے اعزازی چینی نام بتا سکتے ہیں، اس پر چینی صدر نے فوراً ہی کہا کہ ”نہیں“۔ تاہم بعد میں چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری کا کام ہوتا ہے۔ ڈنر میں شریک دوسرے مہمانوں میں ایپل کے سی ای او ٹم کک، مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈالا، اوریکل کے سابق سی ای او اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔