- الإعلانات -

رینجرز نے سرکاری محکموں میں حاضری کے لئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کی تجویزدے دی

کراچی:رینجرز کی جانب سے سندھ کے سرکاری محکموں کے ملازمین کی حاضری کے لئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوگی اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔سندھ میں رینجرز نے سرکاری محکموں میں بائیومیٹرک نظام نصب کرنے کی تجویزدی۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے صوبائی محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس نظام سے گھوسٹ ملازمین کا تعین اور ڈیٹا محفوظ کرکے قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے گا۔سیکرٹری داخلہ نے تمام صوبائی محکموں میں بائیومیٹرک سسٹم لگانے سے متعلق تجاویز کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سمری بھیج دی ہے۔