- الإعلانات -

شام کی جیل میں13ہزار افراد کو پھانسی دی گئی،ایمنسٹی انٹرنیشنل

دمشق :ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال شام کی ایک جیل میں خفیہ طور پر تیرہ ہزار افراد کو پھانسی دی گئی ،  پھانسی پانے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ 

زرائع کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ شام کی ایک جیل میں خفیہ طور پر تیرہ ہزار کے قریب لوگوں کو پھانسی دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دمشق کے شمال میں واقع جیل میں ستمبر 2011 سے دسمبر 2015 تک ہر ہفتے اجتماعی پھانسی دی جاتی رہی۔ پھانسیوں کی منظوری شامی حکومت کی جانب سے دی گئی تاہم حکومت قیدیوں کو ہلاک کرنے یا ان کے ساتھ برا سلوک برتنے کی تردید کرتی رہی ہے۔