- الإعلانات -

پابندی زدہ 7 مسلم ممالک کے لیے ایک اور معاملہ زیر غور

واشنگٹن : پابندی زدوہ 7 مسلم ممالک کے امریکا جانے کے خواہشمند افراد سے انکے سوشل میڈیا اکاونٹس کے پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

زرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت بنانا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ،امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جان کیلی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے ویزا حاصل کرنے والے افراد سے ان کے سوشل میڈیا پاس ورڈ کے بارے میں سوال کرسکتے ہیں  ، اس کا مقصد ان کے پس منظر کے حوالے سے مزید حقائق کو جاننا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں ماضی کی جانچ پڑتال کا نظام بہت کمزور ہے  ، اسی لیے ہمارے لیے بھی فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہےلہذا پاس ورڈ ملنے کی صورت میں ہم خود ِدیکھ سکیں گے کہ وہ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں  اور اگر وہ اس حوالے سے تعاون نہیں کریں گے تو پھر امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔