- الإعلانات -

وفاقی وزرا کی این اے 122کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر ایاز صادق سے جواب طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ریٹرننگ افسر نے این اے 122 میں وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز سادق سے جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے مقرر ریٹرننگ آفیسر نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن کے انتخابی مہم میں شرکت کا نوٹس لے لیا ہے۔ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ سردار ایاز صادق بتائیں کہ دونوں وزرا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کس طرح انتخابی مہم میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم میں وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی و صوبائی وزرا پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔