- الإعلانات -

الطاف حسین کی مشکلات میں اضافہ

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے الطاف حسین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے گذشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم ہونے پر پولیس اسٹیشن میں دوران تفتیش ایم کیو ایم قائد سے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق سوالات بھی کئے گئے ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے انہی آفیسران نے الطاف حسین سے تفتیش کی جو گذشتہ دنوں عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے پاکستان آئے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش مذکورہ افسران نے مقتول رہنماءکے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق سوالات کئے جس پر الطاف حسین نو کمنٹس کہتے رہے الطاف حسین نے اپنے وکیل کے مشورے پر منی لانڈرنگ الزامات پر بھی سوالات کا جواب نوکمنٹس کی صورت میں دیا ۔