- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر: پیلٹ گن کا شکار ایک اور کشمیری نوجوان چل بسا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے ظلم کا شکار ایک اور کشمیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔وسیم احمد کو گزشتہ سال اگست میں کلگام میں بھارتی فورسز نے پیلٹ گن سے زخمی کیا تھااور اسے تین سو چھرے مارے گئے تھے۔

قابض فورسز نے آج بھی کیری سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کردیا۔دوسری جانب بانڈی پورہ میں بھارت مخالف مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔