- الإعلانات -

افغان فورسز کے ہلمند اور ننگرہار میں آپریشنز،داعش کے 23 جنگجو ہلاک

قابل : افغان فورسز نے صوبے ہلمند اور ننگر ہار میں کارروائیاں کرتے ہوئے داعش کے تئیس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، آپریشن کے دوران پندرہ طالبان بھی ہلاک ہوئے۔

Channel24-HD-Forces

ذرائع کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان فورسز نے کارروائیاں صوبہ ننگر ہار کے علاقوں ہسکا مینا ، باٹی کوٹ اور ہلمند کے علاقے ہرمسیر میں کیں۔ اس دوران داعش کے تئیس جبکہ طالبان کے پندرہ جنگجو ہلاک ہوئے۔ مختلف آپریشنز کے دوران آٹھ انتہا پسند زخمی جبکہ چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Channel24-HD-afghan

افغان وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فورسز نے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا۔