- الإعلانات -

(ن) ، پی ٹی آئی کی جانب سے کی گئی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے ‘اعتزاز احسن

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی طرف سے کی گئی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے پانی کی طرح پیسہ بہایا الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اس کا نوٹس لے کیونکہ یہ ضابطہ اخلا ق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کی من مانیوں سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کہی نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان دو جماعتوں نے جتنا پیسہ خرچ کیا ہے پیپلزپارٹی اس حوالے سے ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔