- الإعلانات -

این اے 122 لاہور ،زمان پارک کے پولنگ اسٹیشن سے تحریکِ انصاف کو شکست

لاہور:تحریک انصاف کو این اے 122 لاہور میں زمان پارک کے پولنگ اسٹیشن سے شکست ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز سے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب اس حلقے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے رہائشی علاقے زمان پارک کے پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ سامنے آنے والے نتیجے میں تحریک انصاف کو اس پولنگ اسٹیشن سے شکست ہوگئی ہے۔ زمان پارک پولنگ اسٹیشن سے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کو 239 ووٹ جبکہ تحریک انصاف کے علیم خان کو 207 ووٹ حاصل ہوئے ہیں