- الإعلانات -

برطانوی پارلیمنٹ کے معمرترین رکن سرجیرالڈکاف مین چل بسے

وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور مانچسٹر شہر سے گزشتہ 47 برس سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے آئے ہیں۔انھیں سب سے سینئر ممبر پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے فادر آف ہاؤس آف کامنز کا اعزاز دیا گیا تھا ۔

سر جیرالڈ کاف مین تمام عمر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرتے رہے۔ ان کی پاکستان کی عالمی سطح پر حمایت کی بنا پر انہیں ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔

ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے مسلمان کمیونٹی میں ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔