- الإعلانات -

ایاز صادق دوبارہ قومی اسمبلی کے سپیکر کا حلف اٹھائیں گے.

لاہور: ممکنہ طورپر ایاز صادق 26 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے سپیکر کا حلف اٹھائیں گے ذرائع .سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ این اے 122ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد اب وہ دوبارہ قومی اسمبلی کے سپیکر کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں ایازصادق نے کہا کہ این اے 122کی عوام نے انہیں دوبارہ کامیاب کیاہے جس پر وہ عوام کے اعتماد کے اظہار پر وہ ان کے شکر گزار ہیں اور اب انہیں کامیابی کے بعد دوبارہ قومی اسمبلی کے سپیکر کی ذمہ داری سنبھالنی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ممکنہ طورپر ایاز صادق 26 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے سپیکر کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہو ر کے حلقہ این اے 122ضمنی انتخاب میں ایاز صادق نے 74525ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ علیم خان 72082ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ۔