- الإعلانات -

امریکا ایک ہزارسے زائد ریزرو فوجی کویت بھیجے گا، رپورٹ

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق اورشام میں داعش سے لڑنے کےلیے امریکا ایک ہزارسے زائد ریزرو فوجی کویت بھیج رہا ہے ۔امریکی عہدے دارنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا ہے کہ یہ فوجی ضرورت کے وقت امریکی کمانڈروں کی فوری مدد کو پہنچ سکیں گے۔

دوسری جانب پنٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے ریزروفوجیوں کو کویت بھیجنے کی تردید کی ہے۔