- الإعلانات -

نصرت فتح علی خاں کو گوگل کا خراجِ تحسین

دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے دنیا کے عظیم فنکاروں کو خِراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔جس میں آج پاکستان کے معروف موسیکار استاد نصرت فتح علی خاں کوگوگل کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہاہے۔نصرت فتح علی خاں دنیا کے ان چند عظیم موسیکاروں میں سے ہیں جنہوں نے ہر خطے میں اپنے فن ومہارت سے لوگوں کو محظوظ کیا ۔انہوں نے اپنے فن سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، جس پر نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ گوگل بھی آج نصرت فتح علی خاں کوان کے یوم ِولادت پر خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے.