- الإعلانات -

ضمنی انتخاب میں اگر دھاندلی کا انکشاف ہوا تو شدید احتجاج کرینگے. چوہدری سرور

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ چوہدری سرور نے کہا ہے کہ این اے 122کے ضمنی انتخاب میں اگر دھاندلی کا انکشاف ہوا تو شدید احتجاج کرینگے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے 2سے ڈھائی ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی انتخابی بے ضابطگیوں کا جائزہ لے رہے ہیں اگر دھاندلی کا انکشاف ہوا تو شدید احتجاج کریں گے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ ان کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کیا گیا 2013کی طرح2015کے انتخابات بھی شفاف نہیں ہوئے کارکنوں سے کہوں گا کہ ہمیں جشن منایا چاہیے یہ تاریخی فتح ہے اس موقع پر این اے 122کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علیم خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے شواہد سامنے لائیں گے وہ وقت دور نہٰں این اے 122کی سیٹ بھی عمران خان کی ہوگی