- الإعلانات -

تحقیقات کر رہے ہیں کہ آخری لمحوں میں تحریک انصاف کے ووٹ حلقے سے باہر کیسے منتقل ہوئے. عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین کی عبد العلیم خان اور شعیب احمد صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو ‘ٹویٹرپیغام چیئرمین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی سیاست کا سورج غروب ہونیوالا ہے ‘حکمرانوں کی کر پشن اور عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے ‘اپنی غلطیوں سے بھی سیکھ رہے ہیں ‘ یہ بھی سیکھ رہے ہیں( ن) لیگ کے دھاندلی کے طریقوں سے کیسے نمٹا جائے‘ علیم خان نے وفاقی اور صوبائی حکومت کا ضمنی انتخاب میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہ تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہے۔ پیر کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے عبد العلیم خان اور شعیب احمد صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے جاری کر دہ پیغام میں کہا کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ آخری لمحوں میں تحریک انصاف کے ووٹ حلقے سے باہر کیسے منتقل ہوئے ،این اے 122ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہے ۔‘ علیم خان اور شعیب صدیقی کو وفاقی اور صوبائی حکومت کیخلاف شاندار مقابلے پر مبارک باد دیتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ علیم خان نے وفاقی اور صوبائی حکومت کا ضمنی انتخاب میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہ تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہے ‘عمران خان کا کہناتھا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں اور وہ یہ بھی سیکھ رہے ہیں کہ ن لیگ کے دھاندلی کے طریقوں سے کیسے نمٹا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ آخری لمحوں میں پی ٹی آئی کے ووٹ این اے 122سے باہر کیسے منتقل ہوئے اور تحقیقات کرنے کے بعد وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ این اے 122ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے عوام تنگ آچکے ہیں