- الإعلانات -

جنوبی کوریا میں سیاسی ہنگامہ آرائی عروج پر پہنچ گئی

سیول : جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گنی کے حمایتیوں نے سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کا گھیراو کیے رکھا  ، عدالت میں معزول صدر کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت چل رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے جن کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کی پہلی منتخب صدر کو غیر جمہوری طور پر ہٹایا گیا ہے  ، جنوبی کوریا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں معزول صدر کے خلاف دی گئی ایک درخواست کی سماعت کی گئی جس میں عدالت سے پارک گنی کو گرفتار کرنے کی استدعا کی گئی ہے ، جنوبی کوریا کی 65 سالہ لیڈر کو گزشتہ ماہ ان کے عہدے سے بدعنوانی کے الزمات لگا کر ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد انکے حمایتی سڑکوں پر آگئے تھے ، اگر فیصلہ پارک گنی کی مخالفت میں آتا ہے تو وہ جیل جانے والی جنوبی کوریا کی تیسری سیاسی رہنما ہونگی ۔

اگر معزول صدر کو گرفتار کر لیا جاتا ہے تو انکے خلاف بیس روز میں ضابطے کی کارروائی پر عمل کرتے ہوئے مقدمہ چلانا ضروری ہو گا۔