- الإعلانات -

روس کے میٹرو اسٹیشن میں دھماکے، 10 افراد ہلاک اور50 زخمی

ماسکو: روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے  میٹرو ریلوے اسٹیشن  میں  دو دھماکوں میں  10 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق  دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرز برگ کے تمام میٹرو ریلوے اسٹیشنز بند کردیئے گئے ہیں جب کہ پولیس اورریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے میٹرو ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں ہوئے جس میں مسافر سوار تھے جب کہ دھماکوں کے نتیجے میں ٹرین کے فولادی دروازے  مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔