- الإعلانات -

برمنگھم: مظاہرے میں گرفتارصفیہ کی مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل

برمنگھم میں حجاب کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میںشریک لڑکی صفیہ خان کی گرفتاری کے وقت مسکرانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

انگلش ڈیفنس لیگ کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے میں مقامی لڑکی صفیہ خان کو ایک پو لیس آفیسر نے گرفتار کیا تو اس وقت اس کے چہرے پر ایک خو بصورت مسکراہٹ تھی ، جسے کیمرے کی آنکھ نے محفو ظ کر لیا۔

صفیہ خان کی اس تصویر کو جب سو شل میڈیا پر شائع کیا گیا تو اس کو ہزاروں لو گو ں نے شیئر کیا ۔

ہفتے کے روز برمنگھم میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کے حق میں مظا ہرہ کیا جارہا تھا جس میں صفیہ خان بھی موجود تھی، اس موقع پر ایک پولیس اہلکار اسے گرفتار کرنے کے لیے آگے بڑھا تو اوہ اپنی خو بصورت مسکراہٹ کے ساتھ پولیس اہلکار کو گھورنے لگی۔

صفیہ کا کہنا تھا کہ اس نے یہ اقدام ان مسلم خواتین کے لیے اٹھایا ہے جنہیں حجاب پہننے پر تنقید کا نشانہ بنا یا جا تا ہے ۔