- الإعلانات -

پاکستان کا جوہری پروگرام کامیابی کی ایک داستان ہے،مائیکل کرپان

واشنگٹن: پاکستان نے دنیا بھر کے ہر قسم کے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے جوہری قوت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، امریکی تھنک ٹینک سٹمسن سینیٹر چیف ایگز یکٹو آ فیسر کی امر یکی نشر یاتی ادارے سے گفتگو. پاکستان کے جو ہری پرو گرام پر ر پو رٹ پیش کر نے والے امریکی تھنک ٹینک سٹمسن سینیٹر چیف ایگز یکٹو آ فیسرمائیکل کرپان نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام کامیابی کی ایک داستان ہے،پاکستان نے دنیا بھر کے ہر قسم کے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے جوہری قوت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔مائیکل کرپان نے امر یکی نشر یا تی ادارے سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان کے پاس ایسا پاس ایسا ڈھانچہ موجود ہے جس سے وہ مزید بہت سے ہتھیار تیار کرسکتا ہے۔پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کر تے ہو ئے نیوکلیئر سپلائر گروپ کا حصہ بن سکتا ہے اور یہ پا کستان کے قو می سلا متی کے مفا د میں بہتر ین عمل ہو گا۔سی ٹی بی ٹی پر دستخط پا کستان کیلیئے دشوار معا ملہ ہے تا ہم ایسا کر نے سے بھارت کے لیے جوہری تجربے کرنا مشکل ہوجائے گا،پا کستان اپنی جو ہری ضرور یات کو مد نظر رکھتے ہو ئے اس معا ہدے پر دست خط کر کے آ گے کی جا نب بڑ ھ سکتا ہے،پاکستان کو جوہری ہتھیاروں میں بھارت پر سبقت حاصل ہے لیکن بھارت کے پاس جوہری ہتھیاروں کی سطح کی پلوٹونیم تیار کرنے والے بہت سے ری ایکٹرز موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رپو رٹ میں پا کستان کو سی ٹی بی ٹی پر دستخط کے حوا لے سے دی جا نے والی تجا ویز پا کستان کے لیئے بہتر ین ہیں تا ہم حتمی فیصلہ اسلام آباد کو ہی کرنا ہے۔