- الإعلانات -

وزیراعظم نواز شریف نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا.

اسلام آباد:  اصغر خان کیس میں وزیراعظم نواز شریف نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو ازخود بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں ایف آئی اے کو آرمی کے کچھ سابق افسروں کا بیان ریکارڈ کرنے میں دشواری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔ عدالت کے سامنے ساری چیزیں لائی جائیں گی۔ باقی لوگوں سے بیانات لئے جارہے ہیں۔ کچھ سابق فوجیوں سے بیان لینے میں مشکلات آرہی ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ اس سے زیادہ رول آف لا اور ٹرانسپیرنسی کی کیا نشانی ہوسکتی ہے کہ وزیراعظم نے خود بیان ریکارڈ کرایا۔