- الإعلانات -

سود سے پاک سسٹم ضروری ہے سانحہ منٰی کے 17 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں، سردار یوسف

اسلام آباد(روز نیوز رپورٹ)منیٰ واقعہ کے فوری بعد ہم نے انفارمیشن ڈیسک قائم کردیا، منیٰ واقعہ کے زخمیوں کی فوری طبی امداد کیلئے اقدامات اٹھائے ، پاکستانیوں کومعلومات فراہمی کیلئے تمام وسائل استعمال کئے ، 17 پاکستانی تاحال لا پتہ ہیں ، لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کیا جا رہا ہے ،سعودی تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ سے قبل کچھ نہیں کہا جاسکتا، شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین نے کہا تو وہاں تدفین ہوئی،شہدا اور زخمیوں کیلئے سعودی حکومت نے امداد کا اعلان نہیں کیا، منیٰ واقعہ نااہلی نہیں سعودی حکومت کے انتظامات بہتر تھے ،پاکستان میں میڈیا آزاد ہے مگر ضابطہ اخلاق ضرور ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پروگرام سچی بات میں پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزٹی وی کے چیئرمین ایس کے نیازی کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 1 لاکھ 43 ہزار حجاج کرام گئے تھے ۔میڈیا کو تنقید نہیں ،معلومات دینی چاہیے ، سود سے پاک سسٹم ملک میں ضروری ہے ،سود کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے ، وفحش اشتہارات چینلز پر نہیں چلنے چاہیے۔