- الإعلانات -

بھارتی لابی وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم

واشنگٹن: امریکہ میں بھارت کی لابنگ کیلئے کام کرنے والی کمپنیوں سمیت مختلف اہم بھارتی شہری بھی متحرک سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کا اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت سے متعلق انٹرویو توڑ موڑ کر پیش کرناوزیر اعظم کے دورہ سے قبل امریکہ میں پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی واضح مثال.بھارتی لابی وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہو گئی اور اس مقصد کیلئے بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو بھی تیز کر دیا گیا ہے جبکہ امریکہ میں بھارت کی لابنگ کیلئے کام کرنے والی کمپنیوں سمیت مختلف اہم بھارتی شہریوں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف امریکہ کے صدر بارک اوبامہ کی دعوت پر سرکاری دورے پر 20 اکتوبر کو واشنگٹن پہنچ رہے ہیں اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے اس دورے کو سفارتی حلقوں نے خصوصی اہمیت دی ہوئی ہے دورہ میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اہم پیش رفت کا امکان ہے جبکہ پاکستان کو سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی کی فراہمی کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔ واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس صورتحال پر بھارتی لابی میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بھارتی لابی نے وزیر اعظم کے دورہ کو ناکام بنانے کیلئے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا میں بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈا تیز کر دیا گیاہے۔ سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کا کالعدم تنظیم القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت اور موجودگی کے معاملہ پر انٹرویو کو توڑ موڑ کر اس لئے پیش کیا گیا تاہم وزیر اعظم کے دورہ سے قبل امریکہ میں پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کی جا سکیں۔ سابق وزیر دفاع اپنے اس مبینہ انٹرویو کی تردید بھی کر چکے ہیں تاہم ابھی تک بھارتی میڈیا نے ان کی تردید شائع نہیں کی۔ دریں اثناء بھارتی لابی نے بعض اپنے اہم شہریوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے اور ان شہریوں کے ذریعے نواز شریف حکومت مخالف جماعتوں کے بعض کارکنوں سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم وزیر اعظم کے دورہ امریکہ میں کوئی احتجاجی مظاہرہ کرایا جا سکے