- الإعلانات -

وزیراعظم کی ہدایت پر کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری. سکندر بوسن

اسلام آباد:  کسان پیکج پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے‘ قیمتوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ صوبائی حکومتیں کھاد کی مقررہ قیمتوں پر نظر رکھیں وفاقی وزیر غذائی تحفظ کی پریس کانفرنس. وفاقی وزیر غذائی تحفظ سکندر بوسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈی اے پی کی فی بوری قیمت 5سو روپے کم کی گئی ہے‘ کسان پیکج پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے‘ قیمتوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ صوبائی حکومتیں کھاد کی مقررہ قیمتوں پر نظر رکھیں۔ وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا سب سے بڑا مسئلہ پیداواری لاگت ہے وزیراعظم نے وعدہ پورا کردیا ہے اب ہم وزیراعظم کی کسان ریلیف سکیم کو کامیاب بنائیں گے۔ پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کردیا گیا تھا وزیراعظم کی ہدایت پر ڈی اے پی کی فی بوری قیمت پانچ سو روپے کم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی اور سبسڈی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کردیا گیا ہے۔ کھاد کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر کسانوں کو پہنچے گا۔ کھاد کی کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں پر بھی کھاد فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسان پیکج پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی حکومتیں کھاد کی مقررہ قیمتوں پر نظر رکھیں۔ قیمتوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔