- الإعلانات -

سائنس دانوں نے امریکہ کے لئے خطرے کا الارم بجا دیا۔

لندن: سائنس دانوں نے سمند ر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکہ کے 400 سے زائد شہروں کیلئے خطرے کا الارم بجا دیا۔ایک نئی امریکی تحقیق میں یہ دعوی کیا گیاہے کہ سمندر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکا کے چار سو سے زائد شہروں کو خطرہ ہے۔یہ شہر بہت جلد دنیا کے نقشے سے غائب ہو سکتے ہیں۔نیش نل اکیڈمی آف سائنس جنرل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگربڑھتی ہوئی عالمی حدت اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے اقدامات نہ کیے گئے اور دوہزار پچاس تک مغربی انٹارٹیکا کی برف پگھل گئی تو 20 ملین آبادی کے 414امریکی شہرسمندرمیں ڈوب جائیں گے۔تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیو آرلینز اور میامی خطرے کے دائرے میں داخل ہو چکے ہیں ،جب کہ ریاست کیلی فورنیا،لوئی سینیا اور نیویارک سمیت فلوریڈا کے کئی شہر اس خطرے کی زد میں ہیں۔